بھارت نے پاکستان پر مزید4 میزائل داغ دیئے، تین میزائل امرتسر میں جا گرے

بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک میزائل پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرا، جبکہ تین میزائل بھارت کے ہی شہر امرتسر میں جا گرے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی اس اشتعال انگیز کارروائی میں پاکستان کی حدود میں گرنے والے میزائل سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جائزہ لیا جا رہا ہے اور مکمل تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے باقی تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت کی جارحیت خود اسی کے لیے نقصان کا باعث بنی ہو۔

Scroll to Top