پاکستانی فوج کے خوف سے بھارت نے مزید 16 ایئرپورٹس بند کر دیے

نئی دہلی: بھارتی حکام نے پاکستان کے ممکنہ جوابی حملے کے پیش نظر مزید 16 ایئرپورٹس کو 10 مئی تک فلائٹ آپریشنز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایئرپورٹس کی تعداد جو بند کی جا چکی ہے، بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔

بھارتی ایئرپورٹس کے بند ہونے سے تقریباً 430 بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، جس سے بھارتی فضائی سفر میں بڑی خلل پڑی ہے۔

اب تک بند ہونے والے ایئرپورٹس میں امرتسر، جموں، شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر اور جودھپور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چندی گڑھ اور پٹھان کوٹ ایئرپورٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بھٹنڈا، دھرم شالہ، پور بندر، جامن گڑھ، سری نگر اور لیہہ تھیوس ایئرپورٹس بھی بند ہیں۔ اسی طرح پٹیالہ، ہلوارا، گگال، بھونتار، کشن گڑھ، بیکانیر، گوالیار ہندن ایئرپورٹس سمیت کئی دیگر ایئرپورٹس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افواج پاکستان بھارت کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، عطا تارڑ

بھارتی حکام کی جانب سے مزید ایئرپورٹس کو بند کرنے کا یہ فیصلہ بھارتی فضائیہ کی تیاریوں اور پاکستان کے ممکنہ جوابی حملے کے خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Scroll to Top