پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری

پی ٹی آئی کا 11 مئی کو یوم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ منانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 9 مئی کو احتجاج نہ کرنے اور 11 مئی کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دن منانے کا اعلان کردیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت پروپیگنڈا کرکے بھی پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے نو مئی کو کوئی احتجاج نہ کرنے اور 11 مئی کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دن منانے کا اعلان کیا ہے، بھارت کیخلاف پوری قوم متحد اور یک آواز ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کرکے بھی پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکا، بھارت جارحیت پر اترا ہوا ہے، جس کا مسلح افواج بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر دہشتگردی کا جواب، پاکستانی ہیکرزنے چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کردیئے

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک فوج بزدل بھارت کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنائے گی لیکن جواب بھرپور ہوگا۔

Scroll to Top