معروف برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارتی جہاز رافیل گرا کر دنیا کو حیران اور پریشان کردیا۔
ٹیلی گراف کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کو نظریہ بدلنے پر مجبور کردیا، رافیل گرا کر پاکستان نے فضاؤں میں اپنی برتری ثابت کردی۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پاک چین ٹیکنالوجی کے خوف کے باعث رافیل طیارے بھارتی سرحد سے 300 کلومیٹر دور رہے۔
ٹیلیگراف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے بھارت پر خوف طاری کردیا ہے، بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے دفاع کو محفوظ بنانے کیلئے طاقتور جہاز خریدتا رہا۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سائلنٹ ٹیکنالوجی حاصل کی، بھارتی پائلٹس کو سمجھ ہی نہ آیاکہ وہ کیسے پاکستانی ہدف کا نشانہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان اسکینڈل پر اعلیٰ سطحی اجلاس، سپیکرکی اڈٹ کی کاروائی شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانے کی ہدایت
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی اور امریکی میڈیا بھی پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل گرائے جانے کی تصدیق اور پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف کرچکے ہیں۔





