خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ،عمران خان کی گڈ گورننس کمیٹی کیا کررہی ہے؟ صحافی عرفان خان کی صوبائی حکومت پر تنقید

بھارتی حملوں نے سارے پاکستان کو متحد کیا ہے، سینئرصحافی عرفان خان

پشاور: پختون ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صحافی عرفان خان نے کہا کہ مودی سرکار کی کوشش تھی کو پاکستانیوں کو تقسیم کرے لیکن ان کی خواہش کے برعکس سارے پاکستانی متحد ہوئے جو کہ ان کی بڑی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے اختلافات اپنی جگہ لیکن جب بات پاکستان کی آتی ہے تو سب یک جان ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اس جنگ میں مفاد نہیں اس لئے وہ کبھی بھی اس میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنی گفتگو کے دوران عرفان خان نے کہا کہ مودی سرکار کی مجبوری رہی ہے کہ اپنا ووٹ بینک اینٹی پاکستان نعروں سے بڑھائے، مودی سرکار ایسے حربے اپنی فلمی صنعت کو مواد فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ جب بھی مودی سرکار کی مقبولیت کم ہوتی ہے تو ایسا کوئی ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔

عرفان خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی مسلسل جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کی میڈیا نے پشاور پر بھی حملہ دکھایا۔ مطلب جھوٹ اور پروپیگنڈے کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ مودی سرکار پاکستانی میڈیا کی سچائی سے بھی ڈری ہوئی ہے۔ آپ دیکھیں کہ مودی سرکار نے سچ کی تصویر پیش کرنے پر پختون ڈیجیٹل کو بھی بین کیا ہے جو کہ پختون ڈیجیٹل کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Scroll to Top