ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف میں پھل دار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔
موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔
دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں۔ پھلدار پودے ماحولیاتی بہتری اور معاشرتی خدمت کا باعث ہوں گے۔ کراچی سے کوئٹہ اور پنجاب سے کے پی کی موٹرویز کے اطراف شجرکاری کریں۔ موٹرویز کے بعد دیگر شاہراہوں کے ساتھ بھی پھلدار پودے لگائے جائی۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آئندہ 3 روز میں ٹھوس تجاویز تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر شجرکاری کو تیز تر بنانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی سرگرمیاں بحال،دو روزہ وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا
وفاقی وزرا نے شجرکاری کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔





