عالمی منڈی میں کمی کا اثر، پاکستان میں 16 مئی سے پٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں کمی کا اثر، پاکستان میں 16 مئی سے پٹرول سستا ہونے کا امکان

16 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو کیے جانے والے حتمی حساب کے بعد پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا یہ تخمینہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی قیمتوں میں کمی کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی عالمی قیمت میں 1.5 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فی الحال پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔
اگر حکومت عالمی رجحان کے مطابق قیمتیں کم کرتی ہے تو عوام کو مہنگائی میں کسی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور اوگرا کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جو 15 مئی کو متوقع ہے۔

Scroll to Top