ترک صدر کا پاکستان کے حق میں اہم بیان،اچھے، برے وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے

ترک صدر کا پاکستان کے حق میں اہم بیان،اچھے، برے وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہیں۔ اپنے پیغام میں ترک صدر نے شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت، بھائی چارے اور سچی دوستی کی مثال دنیا کے چند ہی ممالک کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ برادرانہ تعلق ایک بہترین مثال ہے جس پر دونوں ممالک فخر کرتے ہیں۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’پاکستان کے امن، سکون اور استحکام کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔‘‘

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔‘‘صدر ایردوان نے ٹویٹ کے آخر میں ’’پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!‘‘ کے الفاظ بھی لکھے۔

Scroll to Top