سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک اور امریکا کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں نئے افق کھولنے کے منتظر ہیں، جو ہم سب کی ریاستوں کے مفاد میں ہوں۔

سعودی ولی عہد نے غزہ کی جنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اسے ختم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں جبکہ فلسطینی عوام کے لیے ایک جامع اور پائیدار حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یمن اور سوڈان میں جاری تنازعات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ان مسائل کا حل بھی سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے، جی سی سی خطے میں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی علی امین گنڈاپورکا ملاکنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہی

Scroll to Top