موت کا وائرس بے قابو، کانگو میں ایبولا نے تباہی مچا دی

وسطی افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس نے تباہی مچادی ہے، مہلک وبا کے باعث 80 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

افریقا سینٹر فار ڈیزیز کے مطابق کانگو کے صوبہ ایتوری میں ایبولا کے پھیلاؤ کے نتیجے میں درجنوں اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اب تک 246 مشتبہ کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے۔

 متاثرہ علاقے یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب واقع ہیں، جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وائرس سرحد پار بھی پھیل سکتا ہے۔

ہمسایہ ملک یوگنڈا میں بھی ایبولا سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد خطے میں صحت کے ادارے مزید الرٹ ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top