کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اچھا اخلاق اپنا کر ہی جماعت کے مشن کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ وہ کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعتی فیصلوں کے برخلاف مشاورت کرنامنافقین کی عادت ہے، اور ایسی روش سے ہر صورت گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کارکنوں کوانبیاء کی سیاست کا نمونہ اپنانا ہوگا، جس میںتدبیر اورتدبر بنیادی اصول ہوں۔
سربراہ جے یو آئی ف نے جدید دور میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب اور ترجیحات کا مقابلہ صرف سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال سے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کا مزاج کمزوریوں کو چھپانا اور اچھائیوں کو نمایاں کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کا سیاسی کیریئر ختم، بھارت کو سائبر وار میں شکست، وزیردفاع
مولانا فضل الرحمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عالم دین کے نام کو بھی بگاڑ دیا جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے۔ انہوں نے جے یو آئی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ہر موقع پراچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور اسلام کی اصل روح کو فروغ دیں۔