لیویز فورس پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملاکنڈ لیویز نے پی ٹی آئی رہنما شکیل خان کے گھر پر کارروائی کی، جہاں سے واردات میں استعمال ہونے والی ڈبل کیبن گاڑی برآمد کرلی گئی۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے، جسے لیویز نے تحویل میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران شکیل خان گھر پر موجود نہیں تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑی کے مبینہ غیرمجاز استعمال کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واقعے میں قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لیویز اہلکار پر حملہ! صوبائی وزیر اور ایم پی اے شکیل خان پر کاؤنٹر ٹیررازم دفعات کے تحت ایف آئی آر درج
حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





