ڈیل کی افواہیں بے بنیاد، مذاکرات ہی راستہ ہیں، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک مؤقف

ڈیل کی افواہیں بے بنیاد، مذاکرات ہی راستہ ہیں، بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک مؤقف

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاسی حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہامیں دو ٹوک الفاظ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ یا ڈیل نہیں ہوئی ان کی ہدایات اور مؤقف ہمارے لیے امانت ہیں اور انہیں ہمیشہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

’’ڈیل‘‘کی افواہوں کی تردید
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ اور بچے بھی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ان کی جانب سے بھی یہی مؤقف سامنے آیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل زیر غور یا طے نہیں پائی۔

مذاکرات پر زور
بیرسٹر گوہر نے موجودہ سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ملک کو اس وقت سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے مذاکرات کی جانب آنا ہوگا۔’’انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کے تحت تمام فیصلے کر رہی ہے، اور کسی بھی سطح پر ان کی مرضی کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

قیادت کا مکمل اعتماد
گوہر علی خان نے مزید کہا کہ پارٹی کی صفوں میں اتحاد برقرار ہے، اور ہر سطح پر عمران خان کی قیادت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔’’ہم ان کی رہنمائی میں ہی آگے بڑھ رہے ہیں، اور وہی ہماری سیاسی حکمت عملی کا محور ہیں۔‘‘

Scroll to Top