سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس!شیر افضل مروت کو عدالت سے بڑا ریلیف

سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس!شیر افضل مروت کو عدالت سے بڑا ریلیف

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللہ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بری کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللہ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم دورانِ تفتیش ان کے خلاف کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمے کے مدعی نے بھی عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش نہیں کیا، جس سے اس کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

بریت منظورتحریری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ’’اگر اس مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل بھی چلایا جائے تو شیر افضل مروت کو سزا ملنے کا کوئی امکان نہیں۔ لہٰذا ملزم کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا تھا جب ان پر الزام لگا کہ انہوں نے ایک تقریب کے دوران (مسلم لیگ ن) کے سینیٹر افنان اللہ پر حملہ کیا۔ تاہم، بعدازاں شواہد کی عدم موجودگی اور مدعی کی غیرحاضری کے باعث کیس کمزور ہو گیا۔

Scroll to Top