ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ “جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا”،پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی۔
برطانوی نیوزچینل سکائی نیوز کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔
جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔
کشمیر سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فو ج کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا، بھارت اس مسئلے کو “اندرونی” معاملہ قرار دیکر بھاری فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو “ہراساں” کر رہا ہے۔
سکائی نیوز کے مطابق پاکستان کا موقف ہے کہ اس نے بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کی ہے، بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے ،امریکا کیلئے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔۔؟





