وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

معرکۂ حق کی تاریخی فتح کے تناظر میں یومِ تشکر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے شہید کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ یکجہتی کیا، دونوں شخصیات نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت قوم کے لیے ایک عظیم فخر اور معرکۂ حق کا درخشاں باب ہے، انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کی پیشہ ورانہ مہارت اور شجاعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ایسے سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ناقابل تسخیر ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف  اور آرمی چیف جنرل سید عاسم منیر نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں بزدل دشمن بھارت کو دھول چٹانے پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے

سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے معرکۂ حق کے دوران بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

Scroll to Top