وزیراعظم اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ کا دورہ ، زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت

وزیراعظم اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ کا دورہ ، زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔
وزیرِاعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دوران معرکہ حق میں زخمی ہونے والے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کا یہ دورہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے تناظر میں یومِ تشکر کے موقع پر کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے زخمی جوانوں کے حوصلے اور فرض شناسی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ملک و قوم کا فخر ہیں، جس طرح افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ عوام کی ثابت قدمی اور قومی یکجہتی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے، جنہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

اس سے پہلے وزیراعطم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے شہید سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top