کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث محکمہ خزانہ کے 10 اہلکار معطل

شاہدجان

کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث افسران کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے ، اکاونٹنٹ جنرل آفس اور محکمہ سی این ڈبلیو کے بعد محکمہ خزانہ نے بھی سکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 اہلکاروں کومعطل کردیاہے۔

محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق معطل افسران میں ایک گریڈ 18 ، تین گریڈ17 اور پانچ گریڈ سولہ کے آفسران شامل ہیں، محکمہ خزانہ نےایک اسکیل 11 کاملازم بھی معطل کردیاہے۔

اس سے قبل کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کئے ہیں،کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اب تک معطل اہلکاروں کی تعداد 19 تک پہنچ چکی ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک اکاونٹس کمیٹی نے کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ اجلاس میں سپیکر بابرسلیم سواتی نے اے جی آفس کو تین دن کے اندر مزید افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جبکہ سپیکر نے محکمہ خزانہ اور محکمہ سی این ڈبلیو کو بھی افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق کا بڑا قدم، ایل او سی متاثرین کو 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف پیکیج جاری

سپیکر نے اجلاس کے دوران کہاتھا کہ تمام محکمے اس بڑے مالیاتی سکینڈل میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف کارروائی کرےاور رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے۔

Scroll to Top