جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت! علیمہ خانم اور عظمیٰ خان بارے عدالت سے اہم خبر آگئی

جلاؤ گھیراؤ کیس میں بڑی پیش رفت! علیمہ خانم اور عظمیٰ خان بارے عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کی عبوری ضمانتوں میں 30 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سنایا۔ سماعت کے موقع پر علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی، جو عدالت نے منظور کر لی۔

واضح رہے کہ دونوں بہنوں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں، جن کی تفتیش جاری ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے 30 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔

Scroll to Top