پی ٹی آئی کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ،جنید اکبر کا دوٹوک مؤقف سامنے آ گیا

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ،جنید اکبر کا دوٹوک مؤقف سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے حتمی مشاورت جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’سماء‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ ’’ہم ریاست یا اداروں سے لڑنا نہیں چاہتے، لیکن حالات نے ہمیں مجبور کر دیا ہے۔ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں چھوڑا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بااختیار لوگوں سے مذاکرات کی خواہش رکھتی ہے تاکہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔

جنید اکبر کے مطابق پارٹی قائدین مشاورت کے آخری مرحلے میں ہیں اور جلد ہی احتجاجی لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی دباؤ بڑھانے اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے ماضی میں بھی سڑکوں پر احتجاجی تحریکیں چلائی جاتی رہی ہیں، تاہم اس بار پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ ٹکراؤ نہیں بلکہ مذاکرات اور آئینی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

Scroll to Top