خیبرپختونخوا کی 17 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 34 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری

شاہد جان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 17 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو 34 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق سب سے زیادہ 3 کروڑ 70 لاکھ روپے ٹی ایم اے کرک کو فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ایم اے بنوں کو 3 کروڑ 45 لاکھ اور ٹی ایم اے بکا خیل کو 2 کروڑ 13 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ فنڈز صرف اور صرف تنخواہوں، پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے ہیں اور اس رقم کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق

محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اضافی رقم کی درخواست کی تھی جس کے بعد یہ فنڈز جاری کیے گئے۔

Scroll to Top