وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ،خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرخارجہ حکان فیدان کےدرمیان ٹیلوفنک رابطہ،دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

اسحاق ڈار اور حکان فیدان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Scroll to Top