پی ٹی آئی کے منظورِ نظر کمشنر پشاور ریاض محسود عہدے سے ہٹا دیے گئے، ایس ڈی بنا دیا گیا۔
ریاض محسود کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے دورِ تعیناتی، اختیارات کے بے جا استعمال اور سیاسی سرپرستی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ریاض محسود کو پی ٹی آئی کے منظورِ نظر افسر کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان پر سیاسی سرپرستی کے بل بوتے پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔
ریاض محسود کے خلاف کرپشن، لوٹ مار اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شواہد سامنے آنے کے دعوے بھی کیے گئے ہیں۔
ریاض محسود کا خاندانی سیاسی پس منظر بھی زیرِ بحث رہا ہے، ان کے والد سینیٹر اور بھائی رکنِ صوبائی اسمبلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار بشارت خان مستعفی
کمشنر پشاور کے عہدے سے ریاض محسود کو ہٹائے جانے کے بعد ان کے دورِ تعیناتی اور انتظامی معاملات کی جانچ پڑتال سے متعلق سوالات اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔





