دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے مگر عوامی مفاد کا خیال رکھا جائے، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ

بھارتی جارحیت مودی سرکار کے لیے عالمی سطح پر رسوائی کا سبب بنی، رانا ثناءاللہ

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے خطے میں مس ایڈونچر کیا جس کا نتیجہ اسے عالمی سطح پر ہزیمت کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کا نام و نشان مٹا دیں گے لیکن عالمی دباؤ اور اندرونی عوامی مطالبات پر حملے کا فیصلہ کیا گیا جس کا خمیازہ اب خود مودی حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اب اپنی ہی پھیلائی گئی نفرت کی سیاست میں پھنس چکے ہیں، رانا ثناالل نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت دوبارہ جارحیت کی کوشش کرے گا تو دنیا کا ردعمل سامنے آئے گا اور پاکستان کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

تحریک انصاف کی سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی اقتدار میں تھے تب بھی نفرت انگیزی کو فروغ دیا جا رہا تھا،  انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف نفرت نہیں پھیلائی بلکہ سیاسی میدان میں چیلنج کیا، بانی پی ٹی آئی خود اپنی پھیلائی گئی نفرت کا شکار بنے اور گالم گلوچ بریگیڈ تیار کرنے کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے سٹاف کنٹری رپورٹ جاری کر دی، معیشت کی بتدریج بحالی کی پیشگوئی

رانا ثناءاللہ نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا میں اداروں کے خلاف قراردادیں منظور کرانے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی لابنگ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکی۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ ہمیں امریکا سے جو حمایت ملی وہ توقع سے بڑھ کر تھی اور امریکا نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

Scroll to Top