مردان،مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک

مردان کے تھانہ صدر کے حدود میں چارسدہ روڈ پر واقع سبزی منڈی “ڈھیرے بابا” کے قریب دو بین الضلعی خطرناک ڈاکو پولیس پارٹی پر فائرنگ کےبعد مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی بہادر ساکن چارسدہ اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی نوشہرہ، صوابی اور مردان پولیس کورہزنی وچوری کے جرائم میں مطلوب تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی شفیع اللہ، ڈی ایس پی مراد علی اور ارشد خان، ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالسلام خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کردونوں نعشوں کو اپنے تحویل میں لیا جس کو بعدازاں پوسٹ مارٹم کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، چارجرز، کارتوس، دو چاقو اور متعدد موبائل فون برآمد کیے گئے۔

اس موقع پر ایس پی سٹی شفیع اللہ نےکہا کہ “عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلیے پولیس افسران اور اہلکار جرائم پر قابو پانے کےلیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ 150 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کاروائیاں اسی طرح جاری رہے گی اور جرائم میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی بھی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

Scroll to Top