محکمہ موسمیات نے آج شام اور کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مرطوب ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان کے علاقوں میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے شہر لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ
بلوچستان کے اضلاع ژوب، زیارت اور بارکھان میں 24 مئی کو بارش متوقع ہے، جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔