بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ ملائکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 6 ہو چکی ہے جن میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
اس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی مبینہ طور پر دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی جسے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے انجام دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں سکول بچوں کو نشانہ بنانا دشمن کی بزدلی اور سفاکی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم جانوں کے ضیاع کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے ضرور لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا
پاکستانی عوام اور ریاست اپنے بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، اور ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
خضدار میں پیش آنے والے اس المناک واقعے پر پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات اور دہشتگردوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔