پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوسرے ایلیمینیٹرز میچ میں لاہوز قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہوز قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان 12 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد نعیم نے 50، عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے، کوشل پریرا نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی، راجا پاسکے 22 اور آصف علی نے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین نے 5 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3، سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور جمی نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیاجبکہ نسیم شاہ نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لی۔





