پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی دونوں اینٹی پختون جماعتیں ہیں، شگفتہ ملک

پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی دونوں اینٹی پختون جماعتیں ہیں، شگفتہ ملک

عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے وفاق میں موجود حکمران جماعت اور اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف دونوں اینٹی پختون پالیسیاں رکھتی ہیں۔

پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ ملک نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں سے یہی جماعتیں اقتدار میں ہیں لیکن انہوں نے پختونوں کو آج تک کوئی مثبت خبر نہیں دی۔

شگفتہ ملک نے موجودہ بجٹ کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تعلیم کو بجٹ میں ترجیح ہی نہ دی جائے تو اسے اچھا بجٹ کیسے کہا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ  ہمارے سکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کہیں چار دیواری نہیں تو  کہیں واش روم موجود نہیں، پینے کا صاف پانی دستیاب ہے اور نہ ہی فرنیچر میسر ہے۔

شگفتہ ملک نے والدین کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں والدین اپنے بچوں کو کس امید پر سکول بھیجیں گے؟ تعلیم ایک ایسی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے لیکن افسوس کہ ہر بار سب سے کم بجٹ اسی شعبے کے لیے رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کا نقاب اتر چکا، بھارتی عوام کا اب اپنی قیادت پر اعتماد نہیں رہا ، ثمر ہارون بلور

شگفتہ ملک نے مزید کہا کہ ہم اس سرزمین کے لوگ ہیں، چاہے پارلیمان میں ہوں یا باہر اگر کوئی حکومت عوامی مفاد میں اقدامات نہیں کرتی تو اے این پی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتجاج کرے اور ہر سطح پر مؤثر اقدام اٹھائے۔

Scroll to Top