کتنے لاکھ ٹن چینی برآمد کی جارہی ہے؟

کتنے لاکھ ٹن چینی برآمد کی جارہی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

کابینہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی۔

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کی بھی منظوری دی گئی ہے جب کہ اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو زیرالتوا رسمی کارروائی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چینی کی برآمد کا مقصد صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کی معاونت اور زرمبادلہ کےحصول میں اضافہ ہے چینی برآمد کے دوران ملکی صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی

اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے متعلقہ حکام اور وزارتوں کے نمائندگان، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و دیگر نے شرکت کی۔

Scroll to Top