ایران سے مذاکرات میں پیش رفت، روس پر مزید پابندیاں زیر غور، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس پر امریکا کو شدید تشویش ہے، اور اسی تناظر میں روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر یورپی یونین کی سربراہ نے امریکا سے تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ فون پر گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں 9 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور جمعہ کے روز روم میں مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : استنبول میں روس یوکرین مذاکرات، قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی پرپیش رفت

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فریقین نے آئندہ ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا ہے، اور مذاکرات کو تعمیری قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کو اب بھی مزید پیش رفت کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top