بڑی پیشرفت، امریکہ اورایران کے وفود کی نیویارک میں طویل ملاقات

بڑی پیشرفت، امریکہ اورایران کے وفود کی نیویارک میں طویل ملاقات

امریکہ اورایران کے وفود کی نیویارک میں  طویل ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی ۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کی ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں ملاقات کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی حکام اور ایرانی وفد کی ملاقات 3 گھنٹوں تک جاری رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنے والی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی وفد سے ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان شرائط میں آبنائے ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی ناکہ بندی ختم کرنا، ایرانی اثاثے جاری کرنا  اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا شامل ہیں ۔

ا

Scroll to Top