ایشین گیمزمیں پاکستان ویمنز ٹیم نے برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمزمیں پاکستان ویمنز ٹیم نے برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

بعد ازاں بنگلادیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی ایونٹ ، پاکستان نے تھائی لینڈ کو آوٹ کلاس کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Scroll to Top