بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کے لیے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگئی ہے ۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی ’’ایسٹ ویسٹ پائپ لائن‘‘ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پائپ لائن مملکت کے مشرقی علاقوں میں موجود آئل فیلڈز سے خام تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ‘ینبع’ تک لے کر جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی حد تک بھی جائیں گے،سعودی عرب کی سلامتی کا عزم غیر مشروط ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد اس پائپ لائن کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ ٹرمینل پر لوڈنگ کا عمل رک گیا تھا۔
پاکستان نےآبنائے ہرمز کے راستے بحری ٹریفک میں کمی کے باعث سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ کا استعمال بڑھا دیا تھا۔





