فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبال پلیئرز کے ساتھ کھڑا کردیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کو فٹبال کے لیجنڈری کھلاڑیوں کے ساتھ ایک منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں شاہین آفریدی کی جرسی کو فٹبال کے عالمی ستاروں—لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ—کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ پوسٹ کا مرکزی نکتہ نمبر 10 جرسی ہے، جو ان تمام کھلاڑیوں کی مشترکہ علامت کے طور پر دکھائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے جوش و خروش پیدا کرنا اور پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے۔

فیفا نے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پر فین انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے مقامی ڈیجیٹل ٹیمیں تعینات کی ہوئی ہیں جو مقامی ہیروز کو عالمی مہمات میں شامل کر کے شائقین سے جُڑنے کی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کوخراج تحسین کیا گیا

شاہین آفریدی کو اس انداز میں شامل کرنا نہ صرف پاکستانی شائقین کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ کرکٹ کے ہیروز بھی عالمی سطح پر فٹبال جیسے کھیل کی تشہیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top