خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کی وضاحت آگئی

قومی کرکٹ ٹیم  کے مایاناز آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی جعلی خبریں زیر گردش ہیں، پاکستان میرا گھر ہے ۔

سوشل میڈیا یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں لیکن اب ان خبروں پر آل راؤنڈر کی وضاحت آگئی ، کہتے ہیں پاکستان میرا گھر ہے، ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف آل راونڈر خوشدل شاہ نے لکھا کہ ’یہ جعلی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ چھوڑ رہا ہوں اور یہ بالکل غلط ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میرا گھر ہے، ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔

Scroll to Top