ایشین ایتھلیٹس چیمپئن شپ،پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین ایتھلیٹس چیمپئن شپ،پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کی اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.64 میٹر کی زبردست تھرو کی  جس سے انہوں نے سب کو حیران کر دیا اور فائنل کے لیے بآسانی جگہ بنا لی۔

دوسری جانب بھارت کے ایتھلیٹ یش نے اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر کی تھرو کی جو ارشد ندیم کی تھرو سے کافی کم رہی۔

ایلتھلیٹس جیولن تھرو کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا جس میں ارشد ندیم سے گولڈ میڈل کی توقعات وابستہ ہیں،

پاکستانی شائقین ایشین ایتھلیٹس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں

Scroll to Top