غیرقانونی فیصلوں اورمیرٹ کے خلاف تعیناتیوں پر استعفی دیا ،علی عظیم ایڈووکیٹ

سپیکر کے ساتھ اختلافات کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کے قانونی مشیرنے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،علی عظیم ایڈوکیٹ نے اپنا استعفی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو بھجوادیا۔

علی عظیم ایڈوکیٹ کو جنوری 2022 میں صوبائی اسمبلی کا قانونی مشیرمقرر کیاگیا تھا، انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور نے گزشتہ سال اگست میں ان کیخلاف سپیکر کو خط لکھا تھا تاہم وہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہے ۔

علی عظیم ایڈوکیٹ نےپختون ڈیجیٹل کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں کئی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات اٹھانے کا اندیشہ ہے جس کے حوالے سے وہ اسمبلی سیکرٹریٹ اور سپیکر کو اپنی رائے دے چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں اسمبلی کی فائنانس کمیٹی نے بھی کئی اقدامات اور فیصلے کئے جو قانون سے متصادم ہیں ،سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی تقرری کے حوالے سے بھی وہ اپنی رائے دے چکے ہے کہ یہ میرٹ پر ہونی چاہیئے ۔

علی عظیم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسمبلی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے ایک آفیسر کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں حالانکہ ان کی تقرری 2019 میں غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کابینہ کااجلاس ،لاہور ہائی کورٹ بار کیلئے 50ملین گرانٹ کی منظوردیدی

انہوں نے بتایا کہ ان امور پر اختلاف رائے کے باعث وہ مزید اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتےاسلئے وہ مستعفی ہورہے ہیں۔

Scroll to Top