بارش یا دھوپ؟ خیبرپختونخوا کے موسم پر محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

عید کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تفصیلات جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 جون کو اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں کے برعکس برعکس دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کی جامعات کو درپیش مالی مشکلات، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اپنی رپورٹ میں پردہ چاک کردیا

اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج سے 5جون تک مری، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش متوقع ہے۔

Scroll to Top