پشاور: پی ٹی آئی کے سینئر وکیل امیر اعجاز خان لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

کامران علی شاہ
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قانون دان اور انصاف لائرز فورم پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری امیر اعجاز خان لاپتہ ہو گئے ہیں جس کے بعد تھانہ رستم میں دفعہ 365 کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ رستم میں درج ایف آئی آر کے مطابق 57 سالہ سینئر وکیل امیر اعجاز خان 17 ستمبر کو صبح 9 بجے اپنی آلٹو گاڑی (نمبر AAG-335) میں مردان کچہری کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ تاہم، دوپہر ساڑھے دو بجے کے بعد سے ان کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے اور اہل خانہ کا ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

لاپتہ وکیل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاپتہ وکیل کے موبائل فون کی سی ڈی آر (کال ڈیٹیل ریکارڈ) اور لوکیشن ڈیٹا حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

Scroll to Top