ضلع باجوڑ کی تحصیل نواگئی میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی مکمل طور پر غائب ہے جس کے باعث نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ عوام پینے کے صاف پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چار دن سے بجلی نہیں ہے پانی کے لیے لوگ دور دور سے برتن بھر کر لا رہے ہیں،بجلی کے بندش سے کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے،تقریباً 1سے 2 کلومیٹر دور خواتین برتنوں میں پانی بھر کر لانے پر مجبور ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے انڈسٹریل زون میں بجلی میسر ہے لیکن گھریلوں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔
انہوں یہ بھی کہا کہ عام دنوں میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
اس حولے سے جب ہم نے ایس ڈی او محمد رئیس سے بات کی تو انہوں نے ٹیکنیکل مسئلے اور بجلی کی ریلالے(Relay)کا بہانہ بناکر جان چھڑانے کی کوشش کی ۔
انہوں نے کہاکہ فیڈر پر لوڈ ہونے کے وجہ سے ہم نے ریلائے لگایا ہے جو فیڈر کو ٹرپ ہونے سے بچائے گا لیکن فیڈر پرانا ہونے کے وجہ سے ریلالے(Relay) اس پر کام نہیں کر رہا۔ایک دو دن میں بجلی بحال ہو جائے گی ۔





