وزیراعظم دوروزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ، عید کہاں منائیں گے ؟جانئے

وزیراعظم دوروزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ، عید کہاں منائیں گے ؟جانئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز) کے مطابق وزیراعظم کا دورہ 5 اور 6 جون پر مشتمل ہے، جس دوران وہ عید الاضحیٰ سعودی عرب میں ادا کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی امن، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے دیگر اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہبا زشریف پاک-بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوا ہے، جو مختلف اہم امور پر بات چیت میں شریک ہوگا۔

Scroll to Top