قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل (جمعہ) دن 11 بجے شروع ہوگا جس میں وفاقی بجٹ 2025-26 پر بحث کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی کے سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز اور قومی معاملات پر اظہارِ خیال بھی شامل ہے۔
ارکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ بجٹ تجاویز پر اپنے تحفظات، تجاویز اور آرا پیش کریں تاکہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی فیصلوں میں بہتری لائی جا سکے۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی اور پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے، جبکہ حکومتی نمائندے ان کا جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
یاد رہے کہ بجٹ 2025-26 رواں ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد سے مختلف پارلیمانی جماعتیں اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔





