عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کےباجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے لیے جو بجٹ مختص کیا ہے وہ وفاق کی ادائیگی سے جڑا ہوا ہے۔
پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نثار باز نے کہا کہ صوبے اور وفاق کے درمیان جنگ میں قبائلی اضلاع کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، دونوں حکومتیں ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطین اور ایران سےمتعلق قرارداد منظور
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ضم اضلاع میں 10 فیصد ٹیکس تجویز کیا ہے، جو قبائلی عوام کے ساتھ ظلم ہے، دہشتگردی کی آگ میں جلے ہوئے لوگ یہ ٹیکس کیسے ادا کریں گے۔