ایران کی جوابی کارروائی: اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکے

تہران : اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام متحرک ہے اور میزائلوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو تا حکمِ ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ملک بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں، جبکہ شہری شدید خوف و ہراس کی کیفیت میں ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 100 سے زائد میزائل داغے ہیں۔ حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تل ابیب کے مختلف علاقوں میں دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں، جس سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جلد ایک باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا، جس میں حملے کی وجوہات اور مقاصد پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی میں فلسطین اور ایران سےمتعلق قرارداد منظور

یہ کارروائی ایک بڑے علاقائی تنازعے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top