ایبٹ آباد کے جنگلات میں لگی آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا

ایبٹ آباد کے جنگلات میں لگی آگ نے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا

ایبٹ آباد کے علاقے کرلا کے مقام پر واقع جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں، ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

دشوار گزار راستہ اور گاڑی کے لیے رسائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پیدل راستہ بھی نہ ہونے کی وجہ سے آگ تک پہنچنا ایک چیلنج رہا، مگر ٹیموں نے انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا ہے۔

آپریشن میں دو مختلف ریسکیو سٹیشنوں نے حصہ لیا، جنہوں نے مل کر مشکل حالات میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات،مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ مکمل قابو پانے اور کولنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top