ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان گرے لسٹ سے بچ گیا

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان گرے لسٹ سے بچ گیا

پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی مل گئی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ(آئی سی آر جی)کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوران چین، ترکی اور جاپان نے پاکستان کے حق میں حمایت کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہونے سے بچ گیا۔

اجلاس میں چین نے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی، اور ترکی نے چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا کیونکہ وہ ایشیا پیسیفک گروپ(اے پی جی )کا شریک چیئرمین ہے۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر لیا ہے اور اس وقت اس کا کسی بھی لسٹ میں رہنا کسی جواز کے بغیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ترک وزرائےخارجہ کا رابطہ، خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی فتح ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top