پنجاب کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

پنجاب کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 5300 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بجٹ اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوگا، جہاں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ دستاویزات پیش کریں گے۔

بجٹ اجلاس سے قبل پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان ترقیاتی اخراجات کے لیے 4060 ارب روپے اور ترقیاتی پروگرام کے لیے 1240 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پنجاب حکومت نے اس بجٹ میں 3132 ترقیاتی اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن میں سے جاری منصوبوں کے لیے 535.98 ارب روپے اور نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 470.62 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

عوامی سہولت اور خود کفالت کی نئی راہیں

بجٹ میں پنجاب ایئر لائن کے قیام کے لیے 1 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایک خود مختار پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جو عوامی خود انحصاری کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی منصوبہ شامل ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں بہتری کی امید ہے۔

وزیر خزانہ کا بیان
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ یہ بجٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی وژن کا آئینہ دار ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا، بلکہ موجودہ ٹیکس نظام کو مؤثر بنایا جائے گا تاکہ آمدن میں بہتری لائی جا سکے۔

مریم اورنگزیب کا پیغام
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر بیان دیتے ہوئے کہا:

’’ہم صرف بجٹ نہیں، ایک مشن پیش کریں گے۔‘‘
آج کا دن پنجاب کے مالی مستقبل، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی ریلیف کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام تر نظریں آج پیش کیے جانے والے بجٹ پر مرکوز ہیں۔

Scroll to Top