پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں، نواز شریف

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں، نواز شریف

ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دوبارہ ترقی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت کی توجہ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں پر مرکوز ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اپنی بے شمار رحمتیں بھی نازل فرماتا ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات سے عوامی مشکلات میں واضح کمی آ رہی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے ترقی کی بنیاد رکھی ہے اور مریم نواز اسے مزید آگے لے کر جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ماضی میں کینسر اور دل کے امراض کے اسپتال قائم کیے، اور اب بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔

سابق وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد مکمل استحکام اور خوشحالی کی جانب واپس لوٹے گا اور موجودہ قیادت اسی وژن کے ساتھ ملک کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Scroll to Top