کانگو وائرس کے دو مریض حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں داخل

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی )پشاور میں زیرعلاج کانگو وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے، 28 سالہ اعجاز نامی مریض کو 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیاتھا جبکہ 23سالہ متاثرہ صفیان کو 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :عوام پر نیا مالی بوجھ، خیبرپختونخوا میں شادی ہال تقریب پر 50 ہزار ٹیکس کی تجویز

ترجمان کے مطابق طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دونوں متاثرہ مریض جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔

Scroll to Top